شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان
نوجوان ولی عہد سے نہ صرف سعودی بلکہ پاکستانی نوجوان بچے اور بوڑھے بھی پیار اور محبت کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے انکا اپنے ملک میں آمد پر استقبال دل و جان سے کیا
زبیر پٹیل۔ جدہ
سعودی ولی عہد ،نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ شروع کردیا ہے۔ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا ۔پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی بہت ہی قدیم ہے اور یہ دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی جارہی ہے۔سعودی عرب نے پاکستان کا ہر مصیبت کے وقت بھرپور ساتھ دیا اور آج بھی وہ پاکستان اور اس کے عوام کی ہر ممکن مدد پر کمر بستہ ہے۔
نوجوان ولی عہد سے نہ صرف سعودی بلکہ پاکستانی نوجوان بچے اور بوڑھے بھی پیار اور محبت کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام نے انکا اپنے ملک میں آمد پر استقبال دل و جان سے کیا۔ یہ حقیقت ہے کہ تمام پاکستانی سعودی عرب کودنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک کی نسبت زیادہ احترام اورقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستانی نوجوان بھی محمد بن سلمان سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور ان سے والہانہ محبت کرتے ہیںکیونکہ وہ انکے آئیڈیل رہنما ہیں۔ولی عہد کا دورہ تاریخی اور ایشیائی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا یہ دورہ جہاں پاکستان اور اس کے عوام کیلئے کئی خوشیاںلائے گا وہیں سی پیک اور آئل ریفائنری اور اسی طرح کے دیگر منصوبوں کے کامیابی سے قائم ہونے کی بنیاد بنے گا۔ولی عہد کے دورے سے جہاں دونوں ممالک کے کاروبار کو فائدہ پہنچے گا وہیں پاکستانی انڈسٹریز کو ایک نئی جہت نصیب ہوگی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ دورہ برسوں یاد رکھا جائیگا۔
********