Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم

منامہ ۔۔۔ بحرین نے حزب اللہ کو سیاسی و عسکری ونگ سمیت دہشتگرد قرار دینے کے برطانوی فیصلے کا خیر مقدم کردیا۔ برطانوی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ یہ فیصلہ علاقائی اور عالمی سطح پر انسداد دہشتگردی کی جہت میں اہم اقدام ہے۔ حزب اللہ عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرات پیدا کئے ہوئے ہے۔ بحرینی دفتر خارجہ نے حز ب اللہ کو دہشتگرد قرار دینے پر برطانیہ کیلئے انتہائی قدرو منزلت کا اظہار کیا۔ بحرین نے اس امر پر زو ر دیا کہ عالمی برادری اسی طرح کے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ 
 

شیئر: