مملکت کی بدنامی کا باعث نہ بنیں
ریاض ۔۔۔ ریاستی سلامتی کے ماتحت ادارہ انسداد انتہا پسندی نے خبردار کیا ہے کہ سعودی معاشرے کی منفی تصویر پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ بعض نفرت انگیز فریق معاشرے کی منفی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیتے ہیں اور بعض مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی انجانے میں ازراہ تفریح انہیں ایک دوسرے کو بھیجنے لگتے ہیں۔ ریاستی ادارے نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی شخص سعودی دشمن فریقوں کی تشہیری مہم کا حصہ نہ بنے۔