مفرور نیرو مودی کی 177 کروڑ کی املاک ضبط
نئی دہلی ۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک سے کروڑوں روپے کا گھپلہ کرکے بیرون ملک فرار ہونیوالے نیرو مودی جسےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ( ای ڈی) نے مفرور قراردے رکھا ہے۔ پولیس نے شکنجہ کستے ہوئے اس کی ممبئی اور سورت میں واقع 72. 177کروڑ روپےکی املاک ضبط کرلی گئیں۔ ضبط کی گئی املاک میں 8 کاریں، ایک پلانٹ، مشینری، زیورات، پینٹنگ اور غیر منقولہ املاک شامل ہیں۔