ہوشنگ آباد: پولیس اہلکار نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی
ہوشنگ آباد ۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آبادکے شیو پور علاقے سے گزرنے والی مسافر ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی حالت میں ریلوے لائن کے کنارے تڑپ رہا تھا۔اس کی اطلاع بھوپال پولیس کی ٹیم ڈائل 100 کو دی گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار پونم بلورے اور ڈائل 100کا ڈرائیور راہول ساکلے موقع پر پہنچے ۔ نوجوان کو انتہائی نازک حالت میں دیکھ کر پونم نے فوراً کندھے پر لاد کر ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے اسپتال پہنچایا اور وہاں طبی سہولت فراہم کراکے جان بچائی۔پولیس ڈائریکٹر جنرل وی کے سنگھ نے پولیس اہلکار کے انسانیت نواز کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پونم نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی۔