Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا

بدھ 27فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  سعودی عرب میں خواتین کو صحیح جہت میں اور صحیح انداز سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ سعودی خواتین ہر وہ ذمہ داری جو اسے تفویض کی جارہی ہے، احسن طریقے سے ادا کرنے کی اہل ہے۔ سعودی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لائق فائق ہونا ثابت کردیا ہے۔ سعودی خواتین نے اپنی صلاحیتو ںکا مظاہرہ نہ صرف یہ کہ ملکی سطح پر کیا ہے بلکہ عالمی تنظیموں میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منو ا چکی ہیں۔ دیکھنے والوں نے بلا کسی مبالغہ کے انکی کارکردگی کو سراہا ہے۔
شہزادی ریما بنت بندر کو امریکہ میں سعودی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ سعودی حکومت خواتین کو اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے او رانہیں مکمل اعتماد دے رہی ہے جس کی وہ مستحق ہیں۔ امریکہ میں بحیثیت سفیر تقرری بہت ساری صلاحیتوں کی طلب گار ہے۔ اسکے لئے خداداد فطر ی صلاحیت، امریکی انتظامیہ ، کانگریس کے ارکان ، مختلف فکر و نظر رکھنے والے ارباب فکر و نظر وابلاغ کے ساتھ نمٹنے کا سفارتی ہنرواشنگٹن میں سعودی سفیر کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ آسان کا م نہیں۔ بعض اوقا ت اسکی راہ میں دشواریاں حائل ہونگی۔ مطلوبہ نتائج تک رسائی کیلئے اعلیٰ درجے کی سفارتکاری اور مشقت طلب مکالمے کرنا ہونگے۔ ان سارے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی قیادت نے شہزادی ریما بنت بندر کو واشنگٹن میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات بڑے پرانے ہیں۔ امریکہ نے مئی 1971ءمیں سعودی عرب کو تسلیم کیا تھا، تب سے دونوں ملکوں کے تعلقات روز افزوں ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: