سعودی بین الاقوامی ایئر شو 12مارچ کو ہوگا
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ سعودی ایئر کلب نے سعودی محکمہ شہری ہوابازی کی شراکت سے 12تا 14مارچ ریاض میں پہلی بین الاقوامی سعودی فضائی نمائش منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ نمائش الثمامہ فضائی کلب میں منعقد ہوگی۔ نمائش ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر لگائی جائیگی۔ 80سے زیادہ طیاروں کی گنجائش ہوگی۔500سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اسٹال نصب کئے جاسکیںگے۔200سے زیادہ اداروں کے نمائندہ 10 ہزار سے زیادہ افراد شرکت کرینگے۔