Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رسوئی گیس سیلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی ۔۔۔۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں اضافہ سے ملکی مارکیٹ میں بھی 3 ماہ بعدگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ۔ غیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر دہلی میں42روپے50 اور سبسڈی والا 2روپے 80پیسے  مہنگا ہوا ہے۔ انڈین آئل لمیٹڈ کے مطابق دہلی میں آج سے سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈراضافہ کے بعد 495روپے61 پیسےکا ہو گیا۔ غیر سبسڈی والےگیس سیلنڈرزکی قیمت اب دہلی میں 701روپے50 ہوگئی اس میں 42روپے50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے. گزشتہ2ماہ کے دوران اس کے نرخ میں 283 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمت میں اضافہ کے بعد کولکتہ میں سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت 498روپے75پیسے، ممبئی میں 493روپے 32پیسے اور چنئی میں 483 روپے49 پیسے ہو گئی۔غیر سبسڈی والے گیس  سلنڈرز کی قیمت کولکتہ میں 727 روپے50پیسے ،ممبئی میں 673روپے 50 پیسے اورچنئی میں 717 روپے ہوگئی۔واضح ہو کہ  رسوئی گیس صارفین کو مالی سال میں سبسڈی والے 12 سلنڈر دیئے جاتے ہیں۔

شیئر: