Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ بن لادن کی گرفتاری کیلئے انعام

واشنگٹن۔۔۔ امریکی حکام نے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی گرفتاری میں معلومات فراہم کرنے پر ایک ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔امریکہ کو خدشہ ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے ۔حمزہ بن لادن کے مصدقہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ۔ مئی 2017 ءکو امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایک سابق افسر نے امکان ظاہر کیا تھا کہ حمزہ کو القاعدہ کی قیادت سونپی جاسکتی ہے۔ وہ اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔القاعدہ کے ایک سابق عہدیدار علیٰ سوفان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ 28 سالہ حمزہ بن لادن تنظیم میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ حمزہ اپنے صوتی پیغامات میں اپنے والد ہی کی طرح انداز ِبیان استعمال کرچکے ہیں۔ اب تک حمزہ بن لادن کے 6ریکارڈڈ بیانات سامنے آچکے ہیں جن میں اس نے لندن، پیرس او رماسکو میں حملوں کی ترغیب دی ہے۔
 

شیئر: