Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی

  دبئی:پاکستان سپر لیگ کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اننگز کے آغاز سے ہی ملتان سلطانز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔جیمز وینس 9 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے اس کے بعد عمر صدیق اور جانسن چارلس نے 62 رنز کی شراکت کی۔عمر صدیق 14 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے تو جانسن چارلس بھی 75 کے مجموعے پر 46 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ 21 رنز کی اننگز کھیلنے والے شعیب ملک کے علاوہ کوئی بلے بازڈبلز فگر میں نہ پہنچ سکا۔آخری 2 اوورز کے دوران 9 رنز کے اندر ملتان سلطانز کی 5 وکٹیں گریں اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر اور ڈیوائن براوو نے 3، 3 جبکہ محمد نواز نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائند گی کرنے والے ڈیوائن براوو مین آف دی میچ رہے۔ہدف کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹس اور احسن علی نے محتاط انداز میں 49 رنز کا شانداز آغازدیا۔ 37 رنز بنا کر شین واٹسن شاہد آفریدی کاشکار بنے۔ 55رنز احسن علی 17رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔اس کے بعد ریلی روسو کے 35 اور احمد شہزاد کے ناٹ آوٹ28 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت یقینی بنادی۔ عمر اکمل صفر پر آوٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی حاصل کرلیا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: