کوپا ڈیل رے: بارسلونا اور ویلنسیا کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا
سیوائل: ہسپانوی فٹبال ٹورنامنٹ کوپا ڈیل رے کا فائنل بارسلونا اور ویلنسیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیوائل میں رئیل بیٹس کے خلاف دوسرے سیمی فائنل کا دوسرا مرحلہ 0-1سے ویلینسیا کے نام رہا جبکہ اس نے2-3کی مجموعی برتری سے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اسے چیمپیئن ٹیم بارسلونا کا سامنا ہوگا جس نے روایتی حریف رئیل میڈرڈ کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا ۔ ویلنسیا اور رئیل بیٹس کے درمیان پہلے مرحلے کا سیمی فائنل 2-2گول سے برابر رہا تھا ۔دوسرے مرحلے کے میچ میں ویلنسیا کے لئے روڈریگوفتح گر کھلاڑی ثابت ہوئے جنہوں نے میچ کا واحد گول کرکے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ رئیل بیٹس کیلئے ہوم گراونڈ پر فائنل کھیلنے کا موقع ضائع ہو گیا جبکہ ویلنسیا 11سال بعد ایک مرتبہ پھر اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔2008ءمیں اس نے ٹرافی جیتی تھی جبکہ بارسلونا کی ٹیم 30مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں