پی ایس ایل4کا تیسرا مرحلہ مکمل
دبئی: پی ایس ایل4کا 22واں میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے کے بعد پی ایس ایل کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اب ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں چوتھے اور آخری مرحلے کیلئے ابو ظبی جائیں گے جہاں 4مارچ سے 4میچ کھیلے جائیں گے۔ 4اور5مارچ کو 2،2میچوں کے بعد پی ایس ایل 4پاکستان منتقل ہو جائے گی۔4مارچ کو 23واں میچ ابو ظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔5مارچ کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈبمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ہو گا۔2دن کے بعد ٹیمیں اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمرا ہ پاکستان روانہ ہو جائیں گی جہاں پی ایس ایل 4کے بقیہ 8 میچوں کا آغاز 7مارچ سے کراچی میں کراچی کنگز اور پشاورزلمی کے میچ سے ہوگا ۔ تیسرے مرحلے کے اختتام پر پشاور زلمی کی ٹیم 10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ رن ریٹ میں کچھ کمی کے باعث 10پوائنٹس ہی کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے، تیسرے نمبراسلام آباد کی ٹیم8میچ کھیل کر 8پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے جبکہ اس نے ایک میچ زیادہ کھیلا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم اس ایڈیشن میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ 7میچوں میں 3جیتنے کے بعد 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، کراچی کنگز رن ریٹ کے معمولی فرق کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے جبکہ نئے فرنچائزر کے ساتھ ملتان سلطانز کی ٹیم 8 میں سے صرف2میچ جیت کر 4پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 6ویں اور آخری نمبر پر ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں