چور شوروم سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے
لکھنؤ۔۔۔ کرشنانگر میں واقع شوروم کے گودام سے نامعلوم چوروںنے ساڑھے 3 لاکھ روپئے کا مال چرا لیا۔ شوروم منیجر کی شکایت پربالاخر 4دنوں کے بعد پولیس نے رپورٹ درج کرلی ۔ شوروم منیجر کاکہناہے کہ ان کے شوروم میں کام کرنے والا ایک ملازم گودام سے کچھ سامان لینے کیلئے گیاتھا۔ ملازم جب گودام پہنچا تودیکھاکہ گودام میں لگاتالاتوٹاتھا اورکنڈی بھی مڑی تھی۔ ملازم نے فوراً اس بات کی اطلاع منیجرکو دی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس شوروم میں کام کرنے والے ملازمین پر ہی چوری کا شک ظاہر کررہی ہے۔