کچہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، وکیل ہلاک
لکھنؤ۔۔۔اترپردیش کے ضلع بستی کے کچہری احاطے میں دن دہاڑے نامعلوم افراد نے وکیل پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بستی کوتوالی علاقے میں امرود باغ روتا چوراہا گاندھی نگر باشندہ وکیل جگن نارائن یادو کچہری میں اپنی سیٹ پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس میں ان کی موت ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد قاتل جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس قاتلوں کو پوری مستعدی سے تلاش کرر ہی ہے ۔