رئیل می 3 کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان
رئیل می کمپنی کی جانب سے رئیل می 3 اسمارٹ فون کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کمپنی اس فون کو 4 مارچ کو باقاعدہ طور پر متعارف کرانے جا رہی ہے۔اسمارٹ فون میں ہیلیو پی 70 پروسیسر اور ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔فون میں واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے اسٹائل دیا جائے گا اور اس کریم کو بڑی حد تک بیزل لیس رکھا جائے گا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 4230 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ رئیل می 3 کمپنی کا دوسرا اسمارٹ فون ہو گا اس سے پہلے کمپنی کی جانب سے رئیل می یو 1 اسمارٹ فون پیش کیا گیا تھا۔