Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک استعمال کرنے کےلئے عمر کی حد

ٹک ٹاک کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 فروری سے نئے اور موجودہ ٹک ٹاک صارفین اس وقت تک یہ ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے جب تک وہ خود کو 13 سال سے زیادہ کا ثابت نہ کردیں۔اس فیصلے کی وجہ امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے بچوں کے ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے ٹک ٹاک پر 57 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کرنا تھا۔ ٹک ٹاک استعمال کرنے والے پرانے صارفین کو بھی اس ایپ میں سالگرہ کی تاریخ اور سال کے اندراج کا کہا جارہا ہے۔ کچھ صارفین نے تو شکایت کی ہے کہ ان کے اکاﺅنٹس اور ویڈیوز بغیر کسی وارننگ کے ڈیلیٹ کردیئے گئے ہیں کیونکہ ان کی تاریخ پیدائش کے مطابق وہ 13 سال سے کم عمر تھے۔ واضح رہے ٹک ٹاک پر یہ جرمانہ امریکہ نے چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عائد کیا گیا، جس کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کو ایپس اور ویب سائٹس کے استعمال کے لئے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
 

شیئر: