Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاﺅمی می مکس 3 کا فائیو جی ورژن پیش

شیاﺅمی کمپنی کی جانب سے بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر می مکس 3 اسمارٹ فون کا فائیو جی ورژن پیش کر دیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں مکمل طور پر بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے اور فرنٹ کیمرے کو بھی سلائیڈر میں شامل کیا گیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر ، کالکوم ایکس 50 فائیو جی موڈیم ، 6.4 ایچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فنگر پرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی پشت پر 12 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینز ہے۔ اس فون کی قیمت 679 ڈالر ہے اور اسے رواں سال مئی میں فروخت کےلئے پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کمپنی رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہی تیز ترین فائیو جی سروس متعارف کرانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: