Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، جنوبی کوریا مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کرنے پر غور

سیول۔۔۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کی افواج بڑے پیمانے پر ہونے والی مشترکہ سالانہ جنگی مشقوں کو منسوخ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں کے تناظر میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ٹرمپ نے کچھ دن قبل ہی ہنوئی میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات بھی کی تھی۔ اگرچہ یہ ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گئی تاہم دونوں رہنماو¿ں نے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
 

شیئر: