نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نےپارلیمانی انتخابات کیلئےدہلی کی7نشستوں میں سے 6 پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ۔ پارٹی نے مشرقی دہلی سے آتشی مارلینا، جنوبی دہلی سے راگھو چڈھا، چاندنی چوک سے پنکج گپتا، شمال مشرقی دہلی سے دلیپ پانڈے، شمال مغربی دلی سے گگن سنگھ اور نئی دہلی پارلیمانی سیٹ سے برجیش گوئل کو ٹکٹ دیا جبکہ ساتویں سیٹ مغربی دلی کی ہے جس کے لئے امیدوار کا فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا۔قبل ازیں لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی میں سیٹوں کی تقسیم پر میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔واضح ہوکہ حال ہی میں دہلی ریاستی کانگریس صدر کے عہدہ پرتعینات سینئرکانگریسی رہنما اوردہلی میں 3 مرتبہ وزیراعلیٰ رہنے والی شیلا دکشت نےعام آدمی پارٹی کو چھوٹی پارٹی قراردیتے ہوئے اس کے ساتھ اتحاد کے امکانات کومستردکردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کانگر یس تنہا الیکشن لڑنے کی اہل ہے۔ ہمیں کسی سے اتحاد کی ضرورت نہیں ۔عام آدمی پارٹی کے سلسلے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اسکا وجود دہلی تک محیط ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -رائے پور : پولیس ملازمین کو سالگرہ پر چھٹی