چھپرا- - - - - بہار میں ضلع داؤد پور کے گاؤں لیجوار میں گھر میں موجود سیلنڈر سے گیس کے اخراج سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ماں سمیت 2بیٹیاں بری طرح جھلس گئیں ۔ لیجوار کے رہنے والے غفور کی بیٹی ودھو اور اہلیہ صابرا بی بی 2بچیوں کے ہمراہ کمرے میں سو رہی تھی کہ بچی کے رونے کی آوازسن کر ماں نے چولہے پر دودھ گرم کرکے اسے پلایا تاہم گیس سیلنڈر بند کرنا بھول گئی ۔ کمرے میں لالٹین بھی جل رہی تھی اسی دوران گیس سیلنڈر سے نکل کر پھیلتے ہی آگ لگ گئی۔آگ اتنی شدید تھی کہ پورا مکان آگ کی زد میں آگیا۔اس حادثے میں خاتون میں سمیت 2بچیاں بری طرح جھلس گئیں ۔ اہل خانہ نے انہیں فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔ داؤد پور تھانہ انچارج ایس کے چوہدری نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اپوزیشن جماعتوں نےہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست کی،امیت شاہ