Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دنیا کی نویں بڑی طاقت

ریاض ۔۔۔ امریکی جریدے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں سعودی عرب کو دنیاکی نویں بڑی طاقت قرار دیدیا۔ امریکی رسالے نے 2019ءکے حوالے سے دنیا کے 10بڑے طاقتور ممالک کی فہرست کے ضمن میں سعودی عرب کو شامل کیا ہے۔ اس رپورٹ کے تحت امریکہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت تسلیم کی گئی ہے۔ امریکہ کے بعد اس کے قریبی اتحادی اور روایتی حریف بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہیں۔ طاقتور ممالک میں روس کا نمبر دوسرا، چین کا تیسرا، جرمنی کا چوتھا، برطانیہ کا پانچواں نمبر ہے جبکہ فرانس کا چھٹا، جاپان کا ساتواں، اسرائیل کا آٹھواں ، سعودی عرب کا نواں اور جنوبی کوریا کا نمبر فہرست میں دسواں ہے۔ یہ فہرست متعلقہ ممالک کے سیاسی ، مالیاتی اور اقتصادی وسائل و اثرات کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔
 

شیئر: