سعودی ایئرفورس نواڈا مشقوں میں شامل ہوگی
ریاض۔۔۔ سعودی رائل ائیرفورس دوست ممالک کے ساتھ امریکہ میں منعقد ہونے والی مشقوں میں حصہ لے گی۔ نواڈا ریاست میں ہونےوا لی فوجی مشقیں فضائی افواج کی سب سے مشکل اور پیچیدہ ترین مشقیں شمار کی جاتی ہیں۔ سعودی ائیر فورس مشقوں میں اپنے جدید طیارے ایف 15 ایس ای کے ساتھ شامل ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ " سرخ جھنڈا " نامی مشق کا آغاز 1975ءمیں ہوا تھا۔ اس سے پہلے بھی سعودی ائیرفورس نے اس میں حصہ لیا تھا۔ حالیہ مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ امریکہ، امارات، بیلیجئم، ہالینڈ اور سنگاپور کی ایئرفورس شامل ہو رہی ہیں۔