گوگل نے ”ا بشر“ ایپلی کیشن برقرار رکھنے کا اعلان کردیا
ریاض ۔۔ ۔ گوگل نے گوگل پلے سے ابشر ایپلی کیشن حذف کرنے کے مطالبات مسترد کردیئے۔ امریکی سینیٹر رون وائڈن نے مملکت کے خلاف مہم چلا کر مطالبہ کیا تھا کہ اینڈرائڈ پر سے گوگل پلے ختم کردیا جائے۔ الزام یہ لگایا گیا تھا کہ اس کی مدد سے سعودی عرب میں خواتین پر نظر رکھی جارہی ہے۔ امریکی سینیٹر رون وائڈن سعودی عرب کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے حوالے سے بڑے مشہور ہیں۔ گوگل نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ابشر کو گوگل پلے سے ہٹانے کے مطالبات مسترد کردیئے