مدینہ منورہ ۔۔۔ مسجد قبا کے امام و خطیب اور معروف عالم دین شیخ صالح المغامسی نے آرزو ظاہر کی ہے کہ کاش تمام مسلم ممالک رمضان المبارک کا آخری عشرہ عبادت کیلئے مختص کردیں۔ ہر مسلم ملک میں 19رمضان کو ڈیوٹی کا آخری دن قرار دیدیا جائے، ہر مسلم ملک میں لوگ آخری عشرہ میں عبادت کیلئے یکسو ہوجائیں۔ ایسے ملازم جن کی ڈیوٹی آخری عشرے میں ضروری ہو انہیں ڈیوٹی دینے پر اعزازی محنتانے سے نوازجائے۔ وہ ایم بی سی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔ المغامسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ”العقال“ استعمال نہیں کرتے۔ وہ اسے نہ تو حرام سمجھتے ہیں اور نہ ہی اس کے استعمال کے بارے میں کسی شک و شبے میں مبتلا ہیں۔ سعودی عوام کا یہ قومی لباس ہے۔ انکی روایت ہے۔ انکے لئے یہ باعث فخر ہے۔