سب سے بڑا عالمی مسافر طیارہ جلد الثمامہ میں
ریاض ۔۔ ۔ آئندہ چند ایام کے دوران بین الاقوامی فضائی نمائش سعودی عرب میں منعقد ہوگی۔اس میں 100سے زیادہ کمرشل طیارے شریک ہونگے۔A380ایئر بس بھی نمائش میں شامل ہوگی۔ اسے پوری دنیا میں سب سے بڑا مسافر طیارہ مانا جاتا ہے۔ الثمامہ ایئرپورٹ پر یہ طیارے اتریں گے۔ الثمامہ ایئرپورٹ کا رن وے دنیا کے چند بڑے رن ویز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ 4ہزار میٹر طویل ہے۔ یہاں مختلف سائز کے طیارے اتر سکتے ہیں۔ نمائش 12تا 14مارچ منعقد ہوگی۔ دنیا کے 200سے زیادہ اداروں کے نمائندے اور15 ہزار سے زیادہ افراد شرکت کرینگے۔