Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات

ریاض ۔۔سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ اور انکے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی عرب اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان شراکت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور مختلف مسائل کے حل کیلئے جاری مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے انسداد کیلئے مشترکہ جدوجہد زیر بحث آئی۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفت و شنید کی گئی۔
 

شیئر: