Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن بحال

لاہور... لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو اتوار کی صبح اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پیر کو بحال کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں اور ائرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو آگاہ کردیا تاکہ وہ اپنی پروازوں کو ری شیڈول کرکے اپنے مسافروں کو بروقت آگاہ کر سکیں۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ فلا ئٹ انکوائری کی معلومات حاصل کرکے ائرپورٹ جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا تھا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی کے غیر معمولی حالات سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسافروں سے رابطہ کر کے پروازوں کے شیڈول سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

شیئر: