زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کب!
ریاض ۔۔ ۔ محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ سگنل ریڈ ہونے کی صورت میں زیبرا کراسنگ پر گاڑی کھڑی کرنا خلاف ورزی ہے۔ اس پر جرمانہ وصول کیا جائیگا۔ محکمے سے ایک شہری نے استفسار کیا تھا کہ اگر سگنل ریڈ ہو اور گاڑی کا پہیہ زیبرا کراسنگ پر آگیا ہو اور وہ گاڑی ریورس کرے تو کیا اسے سگنل توڑنا شمار کیا جائیگا۔محکمہ ٹریفک نے اس کے جواب میں بتایا کہ اگر سگنل ریڈ ہو اور گاڑی زیبرا کراسنگ پر کھڑی ہوئی ہو تو اسے ٹریفک خلاف وزری مانا جائیگا۔