Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا نے رئیل میڈرڈ کو 0-1سے شکست دیدی

بارسلونا:ہسپانوی لیگ لالیگا میں بھی بارسلونا نے مضبوط حریف رئیل میڈرڈ کو 1-0سے پچھاڑ دیا۔ بارسلونا نے 4 روز قبل بھی دوسری لیگ میں رئیل میڈرڈ کو شکست دی تھی ۔ لالیگا میں فتح حاصل کر کے بارسلونا نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ روایتی حریف بارسلونا اور ریئل میڈرڈ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے تھے۔ 4 روز قبل ملنے والی فتح کی بدولت بارسلونا کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے تاہم رئیل میڈرڈ کی جانب سے بھی بھرپور دفاع کیا گیا۔ کھیل کے 26 ویں منٹ میں ایوان ریکٹک نے گول داغ کر بارسلونا کو برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔ ایوان ریکٹک نے گزشتہ برس20اکتوبر کو ہونے والے ایک میچ کے بعد یہ پہلا گول داغا جو بارسلونا کیلئے فتح گر ثابت ہوا۔ اس کامیابی کے بعد بارسلونا کے پوائنٹس 60 ہو گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود ایٹلیٹکو 50کے ساتھ بہت دور ہے۔ رئیل میڈرڈ کے لالیگا میں 48 پوائنٹس ہیں۔ واضح رہے کہ بارسلونا لالیگا کے 5میں سے 4ٹائٹل جیت چکی ہے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: