Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالیگا لیگ: رئیل میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست، بارسلونا کی فتح

  بارسلونا:اطالوی فٹبال لیگ لالیگا میں لیونل میسی کے گول کی بدولت بارسلونا نے رئیل ویلاڈولڈکو 1-0 سے شکست دیدی جبکہ رئیل میڈرڈ کو گیرونا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ ا۔بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پہلے 30 ویں منٹ ایک پنالٹی کھیلی تاہم رئیل ویلاڈولڈکے گول کیپر روکنے میں کامیاب رہا۔ کھیل کے43ویں منٹ میں لیونل میسی نے ایک اور حملہ کیا جو کامیاب رہا۔ لیگ کے دوسرے میچ میں رئیل میڈرڈ کو گیرونا کے ہاتھوں 1-2سے شکست ہوئی۔ رئیل میڈرڈ کے کیسمیرو نے 25 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی تاہم 65 ویں منٹ میں کرسٹین سٹانی نے گول کر کے برتری ختم کر دی۔ 75 ویں منٹ میں گیرونا کے پورٹو نے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی جو آخر تک برقرار رہی۔ رئیل میڈرڈ کے سرگیو راموس کو ریڈ کارڈ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایف اے کپ والوز ہیمپٹن نے برسٹول سٹی کو0-1 سے مات دیدی۔ میچ کا واحد گول ایون کیولیرو نے 28 ویں منٹ میں کیا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں  

شیئر: