الور۔۔۔سابق مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع جتیندر سنگھ نے بی جے پی پر فوج کی کارروائی کو اپنی کامیابی بتا کر عوام کے جذبات کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کیلئے لوگوں کو گمراہ کرر ہی ہے۔سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے اقتدارمیں ایسی سرجیکل اسٹرائک ہوتی رہتی تھیں،لیکن بی جے پی فوج کی کارروائی کو اپنی کامیابی بتا کر ملک کے عوام کے جذبات سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج معمول کے مطابق سرحدوں پرفوجی آپریشن کرتی رہتی ہے ۔ان کے دور اقتدار میں ایسی 19سرجیکل اسٹرائک ہوئی تھیں لیکن کانگریس نے کبھی ان کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی۔یہ لوگ کبھی ترنگا یاترا نکال رہے ہیں تو کبھی کچھ،لیکن عوام سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب ہے۔مرکزی حکومت ہر مورچے پر ناکام ہوچکی ہے۔نوٹ بندی ،جی ایس ٹی،دفعہ 370اور 15لاکھ روپے کھاتے میں آنے کے وعدے کئے، لیکن کیا ہوا؟انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی سےبیشترچھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنیوالے تباہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - --وزیر اعظم کا دورہ گجرات،میٹرو ریل منصوبے کا افتتاح