Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک کے درمیان امن تعاون

بدھ 6مارچ 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  عرب وزرائے داخلہ کونسل عالم عرب میں مشترکہ جدوجہد اور امن و امان کے تحفظ کے سلسلے میں عظیم الشان کردار ادا کرنے والا بنیادی ادارہ ہے۔ یہ عرب ممالک اور اقوام کی تعمیر و ترقی کے سفر میں تعاون کرنے والا بنیادی ستون ہے۔ یہ عربوں کی گھات میں بیٹھے گروہوں کو لگام دینے والا ادارہ ہے۔ دہشتگردی اور فتنہ انگیزی کے ذریعے عرب معاشروں میں تباہی و بربادی پھیلانے والوں سے بچاﺅ کی ضمانت ہے۔ عربوں کو امن وامان کے حوالے سے جو چیلنج درپیش ہیں عرب وزرائے داخلہ کونسل ان سے نمٹنے میں پیش پیش رہتی ہے۔ غیر روایتی طرح طرح کی جنگوںکا سدباب یہی کونسل کررہی ہے۔
سعودی کابینہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں عرب وزرائے داخلہ کونسل کی 36ویں کانفرنس سے جاری کردہ قراردادوں اور سفارشات کی تائید و حمایت کی۔ عرب ممالک میں تعاون کی مشترکہ کوششوں کے فروغ اور مستقبل میں عرب اقوام کے امن و استحکام کو یقینی بنانےو الے مزید اقدامات کے حوالے سے عرب وزرائے داخلہ کونسل کے عزائم پر تحسین کاا ظہار کیا۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے جو عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی صدر بھی ہیں، عرب ممالک کے درمیان امن و سلامتی اور عدالتی معاہدوں کو موثر بنانے کی اہمیت پر زو ردیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ پائدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے اور عرب ممالک کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں عدالتی اور امن معاہدوں کو موثر بنایا جانا ضروری ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: