الخبر: سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل پر ٹریفک حادثے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کار اور ٹرک کے درمیان ہوا جس کے ساتھ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ بحرین کے حدود میں واقع ہوا۔ اطلاع ملنے پر بحرین کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے۔