Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا

پاک و ہند ایشیا کے 2 ایسے ملک ہیں جو پورے ایشیا و دنیا پر راج کرسکتے ہیں، دونوں ممالک جدید وسائل، ایٹمی ٹیکنالوجی اور بہترین دماغ و محنت کرنے والے افراد کی قوت سے بھی مالا مال ہیں
زبیر پٹیل ۔ جدہ
ہمارے ایک پڑوسی جو پورے محلے میں اپنی بدتمیزی کیوجہ سے” مقبول“ ہیں ۔ دوسروں سے خواہ مخواہ کا پنگا لیتے ہیں اورایسا لگتا ہے کہ شاید انکے خون میں شامل ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ اپنے اردگرد رہنے والوں سے تو پنگا لیتے رہتے ہیں مگر انہوں نے ہم سے دو، دو ہاتھ کرنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگرہم سے پنگالیں گے تو منہ کی کھانی پڑیگی ۔ شاید یہی وجہ تھی کہ آئے دن موقع کی تلاش میں رہتے تھے۔ ایک دن انہیں موقع ملا مگر وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے اوراپنی بے وقوفی کے باعث زخمی ہوگئے۔ جس کا ہمیں بعد میں پتہ چلا تو ہم انکے یہاں پہنچے، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس پر موصوف ناراض ہوگئے اور الٹا باتیں سنانے لگے۔ ہم صرف اتنا کہہ کر وہاں سے واپس آگئے کہ” آپ کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا“۔ اسی طرح کا معاملہ گزشتہ دنوں پاک و ہند میں بھی رہا جس پر پاکستان میں کونے کونے میں عوامی اتحاد نظرآیا۔اپوزیشن کیا حکومت کیا ہر شخص متحد اور پاکستانی نظر آیا جس پر خوشی ہوئی کہ اس حوالے سے تو ہم کم از کم متحد ہیں۔
پاک و ہند ایشیا کے 2 ایسے ملک ہیں جو پورے ایشیا و دنیا پر راج کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک جدید وسائل، ایٹمی ٹیکنالوجی اور بہترین دماغ و محنت کرنے والے افراد کی قوت سے بھی مالا مال ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ دونوں ملکوں میں وجہ نزاع یعنی مسئلہ کشمیر مل بیٹھ کر طے کرلیا جائے اور اپنے اپنے ملکوں میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے۔ دونوں ملک کب تک ایک دوسرے سے برسر پیکار رہیں گے؟
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں