آنر 20 اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک
چینی اسمارٹ فون کمپنی جلد آنر 20 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون سے متعلق ابتدائی معلومات جاری کردی گئی ہیں۔ فون میں 6.1 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون میں کیرن 980 پروسیسر ، 6/8 جی بی ریم اور 128/256 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کی پشت پر 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ شامل ہوگا۔ اس کے ساتھ 20 میگا پکسل اور 8 میگاپکسل کے دو سنسر بھی دیے جائیں گے۔ فون کی بیٹری 3650 ملی ایمپیئر آورز کی ہو گی اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کی ابتدائی قیمت 2999 یوآن تک ہونے کا امکان ہے۔