فیس بک میسنجر کےلئے ڈارک موڈ متعارف
فیس بک کی جانب سے میسج میں ایپلی کیشن میسنجر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کے بعد اب نئے فیچرز کو اس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ کمپنی نے اب صارفین کےلئے ڈارک موڈ متعارف کرا دیا ہے۔ ڈارک موڈ کو ایکٹیویٹ کرنے کےلئے خود کو کریسنٹ مون کی ایموجی بھیجنی ہوگی۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنے پوپ اپ ونڈو میں آئے گا کہ ڈارک موڈ کو سیٹنگز میں جاکر ایکٹیویٹ کرلیں۔ اس کے بعد پروفائل پیج میں جائیں، جہاں ڈارک موڈ کا آپشن آن کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ فیس بک نے گزشتہ سال مئی میں میسنجر میں ڈارک موڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب جاکر اس پر عملدرآمد ہو سکا ہے۔