Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام حج ادارے نئے موسم کی تیاری کریں، گورنر مدینہ

مدینہ منورہ ۔۔۔ گورنر مدینہ منورہ و سربراہ حج و زیارت کمیٹی شہزادہ فیصل بن سلمان نے تاکید کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے حج موسم 1440ھ کی تیاری جلد از جلد مکمل کریں۔ مختلف شعبوں میں اسکیموں اور پروگراموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ رمضان المبارک کے دوران عمرہ موسم کو کامیاب بنانے کے انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حج موسم کی کامیابی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ تمام ادارو ںنے مطلوبہ تیاریاں قبل از وقت مکمل کرلی تھیں۔
 

شیئر: