Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے حصص کا نظام الاوقات تیار

الجبیل ۔۔۔ سعودی وزیر توانائی و معدنیات خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی آرامکو کے حصص کے اجراءکا نظام الاوقات تیار کرلیا گیا ہے۔ سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کارو ںکو حصص خریدنے کا موقع دیا جائیگا۔ حصص کا تعلق آرامکو کی آئل ریفائنریوں، ماتحت کمپنیوں سمیت جملہ املاک سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اب تیل پیداوار کے حوالے سے خود کفیل ہوچکا ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک کو یومیہ 70تا 80لاکھ بیرل خام تیل برآمد کررہا ہے۔ مختلف عالمی منڈیوں کو یومیہ10لاکھ بیرل تیل مصنوعات فراہم کررہا ہے۔ آئندہ برسوں کے دوران برآمدات کی شرح بڑھانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ سعودی عرب سیال گیس بھی برآمد کررہا ہے۔
 

شیئر: