Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری تاجروں پر حملے قابل مذمت ہیں،راہول گاندھی

    نئی دہلی- - - - کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لکھنؤ میں کشمیری میوہ فروش نوجوان کے ساتھ ہونے والے مارپیٹ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں  شہریوں پر اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نےٹوئٹر پر  تحریر کیاکہ اتر پردیش  میں تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری نوجوان کے ویڈیوسے طبیعت بوجھل ہوگئی لیکن میں حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے کشمیری تاجروں کے حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ ہندوستان کے کسی بھی حصے میں بسنے والے افراد ہندوستانی شہری ہیں۔ ہمارے کشمیری بھائی، بہنوں کیخلاف ہونے والے تشددکے واقعات کی  سخت مذمت کرتا ہوں ۔ انہوں نےگزشتہ روزلکھنؤ میں واقع ڈالی گنج پل پر کشمیری نوجوان کے ساتھ ہونیوالے واقعہ کا وڈیو بھی شیئر کیا  جس میں بھگوا لباس پہنے کچھ لوگ کشمیری میوہ فروش  کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -بڑے بڑےدعوے کرنیوالے رافیل سودے کی فائل محفوظ نہیں رکھ سکے، اویسی

شیئر: