Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی آئندہ انتخابات میں 350نشستیں جیتے گی، راجناتھ سنگھ کا دعویٰ

    نئی دہلی ۔۔۔۔وزیر داخلہ  راج ناتھ سنگھ نے پیشگوئی کی ہے کہ2019کے پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی 350سیٹیں جیتے گی ۔ بھاری اکثریت کے ساتھ مرکز میں  پھرحکومت بنائے گی۔ وزیر داخلہ نے راجستھان کے شہر بیور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت تشکیل دی جائے گی ۔ آپ لوگ اتنی محنت کریں کہ راجستھان کی تمام 25سیٹوں پر بی جے پی کا ہی قبضہ رہے۔انہوں نے اترپردیش کےدارالحکومت لکھنؤ میں کشمیری میوہ فروش پر حملےکی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے ایڈوائزری جاری کرکے تما م ریاستی حکومتوں کو سخت ہدایت کر دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی یقینی بنائی جائے تاکہ اس قسم کے حملوں کا اعادہ نہ ہوسکے۔کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد جوابی کارروائی کی ۔افسوس کی بات یہ ہے کہ جن پائلٹوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دلیرانہ کارروائی کی اس پر انہیں مبارکباد دینے کے بجائے کانگریس سمیت تمام حزب اختلاف اس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد کا ثبوت مانگنا شروع کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مکیش امبانی کی جانب سے 50ہزار پولیس اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم

شیئر: