پی ایس ایل : ڈی جی رینجرز کا اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ
کراچی:ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے گزشتہ شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی رینجرز نے پاکستان سپر لیگ سیزن4 کے میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو سیکیورٹی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی رینجرز نے اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعدسیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں تاکہ میچوں کے دوران کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے آخری مرحلے کے 8میچوں میں سے پہلا میچ آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں