Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

کراچی:ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی میں منعقد پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز سے متعلق سیکیورٹی کے بارے میں بتایا کہ مجموعی طورپر 50 ایس ایس پی، 700 لیڈیز پولیس اور 13 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔آئی جی سندھ پولیس نے کہا کہ کراچی میں میچز کے انعقاد کا فیصلہ فورسز پر اعتماد کی عکاسی ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا کہ سیکورٹی کے 3 حصار بنائے جائیں گے ،ہوٹل اور تمام روٹس پر اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں۔انہوں نے شائقین پر زور دیا کہ7 بجے میچ شروع ہوگا شائقین2گھنٹے پہلے پہنچ جائیں بعد میں دروازے بند ہوں جائیں گے تاہم پارکنگ بنائی گئی ہیں جہاں سے بس شٹل سروس سے اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گا۔علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے کہا کہ دشمنوں کو مات دینے کے لئے اپنے ارد گرد کے مشکوک افراد کی اطلاع پولیس اور رینجرز کو دیں۔دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے زیرصدارت دھوراجی رنگون والا ہال میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو بریفنگ دی۔ایس ایس پی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے 4500 جوان و افسران پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور سیکیورٹی پر تعینات جوان اور افسران براہ راست ایس ایس پی ایسٹ کے ماتحت ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 50 موٹر سائیکلوں پر مشتمل اسپیشل اسکواڈ اسٹیڈیم اور اطراف میں گشت بھی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’100 اہلکار اسپیشل موٹر سائیکل اسکواڈ کا حصہ ہوں گے اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکار سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کریں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: