Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مینگو کولاڈا موز , لذت لاجواب

اجزاء۔
آم۔ایک کپ (کٹے ہوئے)
انڈے۔ تین عدد (سفیدی زردی الگ الگ)
جیلاٹن۔ڈیڑھ چائے کا چمچ (ایک چوتھائی کپ مینگوجوس میں گھولا ہوا)
کیسٹر شوگر۔ چار اونس
مینگو جوس۔ ایک چوتھائی کپ
کریم۔8 اونس (پھینٹی ہوئی، تازہ)
کوکونٹ ملک۔آدھا کپ
کوکونٹ۔3 کھانے کے چمچ (خشک)
کریم۔سجاوٹ کے لئے (پھینٹی ہوئی)
کوکونٹ فلیکس۔سجاوٹ کے لئے
 
ترکیب۔
انڈے کی زردی اور کیسٹر شوگر کو پھینٹ لیں یہاں تک کہ ہلکا گاڑھا اور کریمی ہوجائے۔ پھر اس میں مینگو جوس، جیلاٹن اور کوکونٹ ملک شامل کردیں۔اب انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں یہاں تک کہ سخت ہوجائے۔پھر انڈے کی سفیدی، کریم اور کوکونٹ کو انڈے کی زردی والے مکسچر میں شامل کردیں۔پھر سرونگ پیالے میں کٹے آم کے ٹکڑے پھیلا کر اوپر موزے مکسچر ڈال دیں۔ٹھنڈا ہونے کے بعد فریج میں رکھ دیں یہاں تک کہ سیٹ ہوجائے۔پھر کریم اور کوکونٹ فلیکس سے سجا کر پیش کریں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں