چاول صاف کر کے بھگو دیں۔کشمش اور بادام پانی میں ڈالیں۔بادام کا چھلکا نرم ہو تو اتار لیں اور کشمش کے پھول جانے کا انتظار کر یں۔ چاولوں سے دگناہ پانی یعنی دو لیٹر پتیلے میں ڈالیں۔ اسی میں چینی، زعفران یازردے کا رنگ ملا کر چولہے پر چڑھا دیں۔ پانی ابلنے لگے تو چاول نتھار کر ڈال دیں۔ کفگیر سے ایک دو بار ہلا دیں تاکہ چاول ایک کنی سے پکیں۔ پھر اسے ڈھک دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو دم پر رکھ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں فرائنگ پین میں تیل خوب گرم کر یں۔سبز الائچیاں بھون لیں پھر کشمش، پستہ اور بادام تل لیں۔ انہیں چاولوں میں شامل کر کے اور کیوڑا ڈال کر پانچ سے 7 منٹ کے لئے دم پر لگا دیں۔اس کے بعداتار کر ورق لگائیں،میوے چھڑکیں اورموسمی پھل کاٹ کر سجائیں۔پھر سرو کر دیں۔