Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’2ہندوستان‘‘ نہیں بننے دینگے، راہول

نئی دہلی۔۔۔۔ کرناٹک کے ضلع ہاویری میں منعقدہ عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت امبانی کی جیب میں رقم ڈال سکتی ہے تو کانگریس حکومت غریبوں کی جیب میں پیسے ڈالے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت’’ 2ہندوستان‘‘ بنانا چاہتی ہے ۔ایک دولتمندصنعتکاروں اوردوسرا  غریبوں و بے روزگاروں کا ۔راہول نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایسا ہندوستان نہیں بننے دیگی۔یہاں کوئی قانون سے بالا نہیں ،سب کیلئے یکساں قانون ہے ۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑتی ہے۔راہول نے کہا کہ کانگریس حکومت قائم ہوتے ہی کم از کم آمدنی کی گارنٹی اسکیم نافذ کی جائیگی  اور براہ راست متعلقہ افراد کے کھاتے میں رقم جاری کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 45سال کے دوران  اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری پھیلی ہوئی ہے جو باعث تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -انتخابات سےقبل یوگی حکومت ملازمین پر مہربان

شیئر: