حیدرآباد میں ایک شخص کی خودسوزی
حیدرآباد۔۔۔ تجارت میں نقصان پر ایک شخص نے سرعام سڑک پر جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی ۔ جھلس جانے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے صنعت نگر کی اسنےہا پوری کالونی میں پیش آیا۔اس شخص نے جیسے ہی خودکو آگ لگالی ،سڑک پر ہجوم جمع ہوگیا۔اس شخص جس کی شناخت وینکٹےش گپتا کے طورپر کی گئی ہے، اپنے گھر سے باہر نکلا اورسڑک پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی ۔وہ تجارت میں ہوئے نقصان پر کافی مایوس تھا۔