طائف۔۔۔ طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ امسال گلاب میلہ 4 اپریل کو منعقد ہوگا۔ روایتی جوش و خروش سے منعقد ہونے والے میلے میں نجی شعبہ بھرپور طریقے سے شرکت کررہا ہے۔ قبل ازیں یہ افواہ عام تھی کہ امسال طائف میں گلاب میلہ منعقد نہیں کیاجائیگا۔ میونسپلٹی نے یقین دلایا ہے کہ میلہ حسب سابق وقت مقررہ پر ہی منعقد کیا جارہا ہے۔ طائف کے میئر انجینیئر محمد بن ھمیل نے شہریوں و مقیم غیرملکیوں کو میلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ محکمہ سیاحت اور وزارت ماحولیات پانی و زراعت کے تعاون سے گلاب میلہ کا کامیاب انعقاد کیا جائے گا۔