قصیم کے سب سے پرانے امام کا انتقال
عنیزہ ۔۔۔ عنیزہ میں ام خمار مسجد کے امام شیخ محمد العثمان القاضی کا انتقال ہوگیا۔ وہ 70برس سے بلا انقطاع مسجد میں امامت کررہے تھے۔ بیماری کے سوا ہر حالت میں امامت کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ آج اتوار کو عنیزہ کی البسام جامع مسجد میں عصربعد انکی نماز جنازہ ہوگی۔ وہ دینی علوم کے لئے یکسو تھے۔ خدا ترس انسان تھے۔ زبان کے صاف ستھرے تھے۔ انکی پیدائش 1346ھ میں عنیزہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے الازہر میں بھی تعلیم حاصل کی تھی۔ اپنے والد کی وفات کے بعد1366ھ میں عنیزہ کی ام خمار مسجد کی امامت شروع کی تھی۔