ریاض میں کتب میلہ کا انعقاد
ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ریاض میں کتب میلہ منعقد ہوگا۔ ریاض کتاب میلہ 13 سے 23 مارچ تک جاری رہے گا۔ ایگزیبیشن سنٹر نے منعقد ہونے والا سالانہ کتب میلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ گزشتہ سال 10 لاکھ سے زائد افراد نے میلہ میں شرکت کی۔ امسال 912 پبلشر اور ادارے کتب میلہ میں حصہ لیں گے۔