Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلباءکے مقابلے میں طالبات زیادہ

ریاض۔۔۔ محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ 2019ءکے دوران سعودی جامعات میں طالبات کی تعداد طلباءکے مقابلے میں زیادہ رہی جو 100 کے مقابلے میں 107 ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعدادوشمار انٹرنیشنل اکنامک فورم میں پیش کئے گئے۔ عکاظ اخبار کے مطابق اس سے سعودی عرب میں خواتین کو ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے مواقع مہیا کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کی کامیابی کی نشاندہی ہوئی۔ 

شیئر: